news

ایرانی سفیر کا پاکستان سے اظہار تشکر، صیہونی جارحیت پر یکجہتی کو سراہا

Published

on

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے ایران پر ایک ناحق اور جارحانہ جنگ مسلط کی، جس کے خلاف ایران نے عظیم اور باوقار فتح حاصل کی، جو امت مسلمہ کے لیے فخر اور سچ کی جیت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران یہ تاریخی فتح مناتے ہوئے پاکستان کے اصولی اور جرات مندانہ مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان ہمیشہ یکجہتی، بھائی چارے اور باہمی احترام کے رشتے میں بندھے رہے ہیں، اور ایرانی قوم پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر نے اہم ملاقات بھی کی، جس میں خطے میں امن و استحکام، ایران اسرائیل کشیدگی اور موجودہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے وزیراعظم کو ایران کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے خطے میں امن کی بحالی کے لیے سفارتی ذرائع کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کسی قسم کی کشیدگی کا خاتمہ صرف اور صرف مذاکرات اور سفارتی تدابیر کے ذریعے ممکن ہے، اور پاکستان ہمیشہ امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version