news
بھارتی فوجی قیادت کا اعتراف: پاکستان ناقابل شکست ہے
بھارت کی عسکری قیادت نے بالآخر اعتراف کر لیا ہے کہ پاکستان کو میدانِ جنگ میں زیر کرنا ممکن نہیں ہو سکا۔ بھارتی فوج کے سابق افسر اور معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنے نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے اور مغربی محاذ پر اُسے آج تک کبھی شکست نہیں دی جا سکی۔ ان کے مطابق اگر بھارت واقعی مغرب میں پاکستان کو فتح کر چکا ہوتا تو آج لائن آف کنٹرول کا وجود ہی نہ ہوتا۔ بھارتی فوجی قیادت نے وضاحت کی کہ 1971ء کی جنگ میں بھی پاکستان کو صرف مشرقی محاذ پر شکست ہوئی، جہاں بھارت نے زمینی و فضائی رابطے کاٹ کر سپورٹ روک دی تھی، جبکہ مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نے ہمیشہ بھرپور مزاحمت کی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے سابق انٹیلیجنس چیف امرجیت سنگھ دولت نے بھی اپنی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملہ بھارتی انٹیلیجنس کی ناکامی تھی اور اس واقعے کا کوئی ثبوت موجود نہیں تھا۔ انہوں نے پاکستان کو خطے کے استحکام کے لیے ایک اہم فریق قرار دیا اور اس امر پر زور دیا کہ مودی حکومت نے پاکستان مخالف بیانیے کے ذریعے عوام کی ذہن سازی کی ہے، جس کے تحت کشمیر یا بھارت میں رونما ہونے والے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر ڈال دیا جاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے چھ جنگی طیارے بھی مار گرائے، جبکہ ایران اسرائیل تنازع میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔