news

متھیرا بولڈ لباس پر تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

Published

on

معروف اداکارہ اور میزبان متھیرا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ ان دنوں متھیرا ایک نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کی میزبانی کر رہی ہیں، جس میں وہ سوشل میڈیا سے وابستہ شخصیات کو مدعو کرتی ہیں۔ تاہم حالیہ پروگرام میں ان کے لباس کے انتخاب نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی، اور وہ تنقید کی زد میں آ گئیں۔ پروگرام میں متھیرا نے ایک فٹنگ باڈی کون لباس پہنا، جس میں ان کی ٹانگیں نمایاں دکھائی دے رہی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے ٹی وی پروگرام کے لحاظ سے نامناسب اور پاکستانی ثقافت و اسلامی اقدار کے خلاف قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “اگر یہ پاکستان میں ہو رہا ہے تو استغفراللہ، ہم بیرون ملک رہ کر بھی اپنی اقدار کا خیال رکھتے ہیں۔” کچھ افراد نے حکومت سے اس پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ کئی صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ “شاید متھیرا پینٹ پہننا بھول گئی تھیں۔” واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب متھیرا اپنے بولڈ لباس یا انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار بنی ہوں، اس سے قبل بھی وہ کئی بار اسی طرح کے ردعمل کا سامنا کر چکی ہیں۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version