news

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی

Published

on

نیپرا نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد نیا مجوزہ ٹیرف 34 روپے فی یونٹ ہوگا، تاہم اس کمی کا انحصار حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی پر ہے۔ رواں مالی سال میں بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 ہزار 520 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوام پر مالی بوجھ میں کمی لانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر 30 جون کو سماعت متوقع ہے۔ ادھر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے گزشتہ تین مالی سالوں کی کوارٹر ایڈجسٹمنٹس کی بنیاد پر صارفین سے 8 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی اجازت حاصل کرلی ہے۔ لیسکو کی جانب سے 2019 سے 2022 تک مختلف ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر اتھارٹی نے سماعت کے بعد منظوری دی اور اب آئندہ مالی سال کے دوران صارفین کو بلوں کی مد میں یہ اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version