news

عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نو مئی کے واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سنایا جس میں جسٹس طارق محمود باجوہ بھی شامل تھے۔ عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ ان مقدمات میں عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نو مئی کو وہ نیب کی تحویل میں اسلام آباد میں موجود تھے، اور ان مقدمات میں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے سازش کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم عدالت نے ان کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے ضمانتیں منسوخ کر دیں۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت بھی ان مقدمات میں ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکی ہے۔ عمران خان نے بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں اب ان کی تمام درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version