news
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی
ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 5878 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث کاروبار کو فوری طور پر معطل کرنا پڑا۔ اسٹاک ایکسچینج کی مینجمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ مارکیٹ انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہونے پر ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے روک دی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سیز فائر کی خبر نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا، جس کا فوری اثرپاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی پر نظر آیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں امن برقرار رہا تو پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں مزید استحکام متوقع ہے۔