news

دلجیت دوسانجھ کی “سردار جی 3” میں ہانیہ عامر کی انٹری، مداح خوش

Published

on

پنجابی فلم “سردار جی 3” کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی جھلک دیکھ کر مداح خوشی سے حیران رہ گئے۔ یوٹیوب پر وائٹ ہِل میوزک کے چینل سے جاری ہونے والے اس ٹریلر میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی سمیت دیگر معروف فنکار جلوہ گر ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں مکمل کی گئی ہے۔ ہانیہ عامر کی فلم میں شمولیت پر پہلے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا، کہا جا رہا تھا کہ ان کا کردار نکال دیا گیا ہے اور ان کے مناظر دوبارہ شوٹ کیے گئے ہیں، تاہم ٹریلر میں ان کے بھرپور مناظر دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے ہانیہ کی موجودگی اور اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’میرے ہمسفر‘ سے لے کر اب بین الاقوامی پنجابی سنیما میں اپنی شناخت قائم کر لی ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، “کہاں گئے وہ لوگ جو کہہ رہے تھے کہ ہانیہ فلم سے نکال دی گئی ہیں؟”

کامیڈی سے بھرپور “سردار جی 3” 27 جون کو مختلف ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔ بعض رپورٹس کے مطابق، پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی سینما میں اس فلم کی نمائش نہیں کی جا رہی، کیونکہ بھارت میں ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کے باوجود ہانیہ عامر ایک بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہونے میں کامیاب ہو چکی ہیں، جو ان کے کیریئر کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version