news
میرب علی کا عاصم اظہر سے علیحدگی پر پہلا ردعمل سامنے آ گیا
اداکارہ و ماڈل میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی کے بعد آخرکار اپنی خاموشی توڑتے ہوئے جذباتی ردعمل دیا ہے۔ دونوں کی تین سال قبل منگنی ہوئی تھی، تاہم گزشتہ ہفتے اچانک علیحدگی کی خبروں نے مداحوں کو حیران کر دیا، جب عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان کے ذریعے منگنی ختم کرنے کی تصدیق کی۔ اس اعلان کے بعد دونوں جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی، جس پر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
اب طویل خاموشی کے بعد میرب علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر مگر معنی خیز پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا: “اللہ میرے دل کی حالت جانتا ہے اور یہی میرے لیے کافی ہے۔” اس جذباتی بیان نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ صارفین نے اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا— کچھ نے اسے توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ دیگر نے ان کے جذبے کو سراہا۔
میرب علی حالیہ دنوں مختلف تقریبات میں بھی دکھائی دی ہیں اور وہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں بھی مصروف نظر آتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر شیئر کردہ پھولوں کی تصویر کے ساتھ موجود پیغام سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مشکل وقت میں خود کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اپنے مداحوں سے خاموشی سے اظہارِ ہمدردی پا رہی ہیں