Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the rocket domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/u849082955/domains/sahafat.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131

Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the zox-news domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/u849082955/domains/sahafat.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پٹرولیم لیوی میں اضافہ، حکومت کو 90 روپے تک لیوی عائد کرنے کی اجازت

news

پٹرولیم لیوی میں اضافہ، حکومت کو 90 روپے تک لیوی عائد کرنے کی اجازت

Published

on


نئے مالی سال کے آغاز سے قبل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پٹرولیم لیوی (PDL) کی شرح 90 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔ جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو حکومت آئندہ مالی سال میں پٹرولیم لیوی 90 روپے تک لے جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات پر “کاربن لیوی” عائد کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی ہے، جبکہ فرنس آئل پر بھی لیوی لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے جس سے 100 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کے لیے سالانہ 1.2 ملین ٹن فرنس آئل درآمد کیا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 1,468 ارب روپے اکٹھا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ یہ تمام اقدامات اس وقت کیے جا رہے ہیں جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ چکی ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستانی عوام کو اس کمی کا کوئی فائدہ نہیں دیا گیا۔ بلکہ حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، اور امکان ہے کہ یکم جولائی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھائی جائیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version