news

نیشنل سائبر ایمرجنسی، پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ میں اضافہ

Published

on

پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ اور فشنگ حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد پاکستان نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق حملہ آور جعلی لنکس، پیغامات اور کوڈز کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ اکثر یہ پیغامات انعامی پیشکش، جعلی ملازمتوں یا سرمایہ کاری کی اسکیموں کے روپ میں بھیجے جاتے ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوہری تصدیق (Two-Step Verification) کو فعال کریں، لنکڈ ڈیوائسز باقاعدگی سے چیک کریں، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر مانوس ڈیوائس کی موجودگی پر فوری لاگ آؤٹ کریں۔ پبلک یا شیئرڈ ڈیوائسز پر لاگ ان سے گریز کریں، اور مشکوک لنکس یا نمبرز پر ہرگز کلک نہ کریں۔نیشنل سائبر ایمرجنسی

علاوہ ازیں، کسی صورت بھی توثیقی کوڈز، پاس ورڈز یا ذاتی معلومات شیئر نہ کریں، کیونکہ ہیک شدہ واٹس ایپ اکاؤنٹس کو جعلی خبروں، مالی فراڈ یا فون نمبرز تک رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version