news

بریڈ پٹ کی فارمولا ون فلم ’ایف ون‘ کا پہلا ہیپٹک ٹریلر جاری

Published

on


ہالی ووڈ کے مشہور اداکار بریڈ پٹ کی فارمولا ون پر مبنی دلچسپ فلم ’ایف ون‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ فلم 27 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کا ٹریلر اپنی نوعیت کا پہلا ’ہیپٹک ٹریلر‘ ہے، جو ایپل کمپنی نے خاص طور پر iPhone صارفین کے لیے Apple TV ایپ پر متعارف کرایا ہے۔ یہ ٹریلر ایپل کے Taptic Engine کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جو فلم کے ایکشن اور تیز رفتار مناظر کو صارف کے فون کی وائبریشن کے ذریعے محسوس کرواتا ہے۔ اس ٹریلر کے ذریعے ناظرین فارمولا ون کار کے انجن کی گرج، گیئر بدلنے، گاڑی کے جھٹکوں اور ریسنگ ٹریک کی تھرتھراہٹ کو حقیقت کے قریب تر انداز میں اپنے ہاتھوں میں محسوس کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ منفرد تجربہ صرف ان صارفین کو حاصل ہوگا جو iOS 18.4 یا اس سے جدید ورژن استعمال کر رہے ہیں۔ فلم میں بریڈ پٹ سابق فارمولا ون ڈرائیور ’سونی ہیز‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس کی ہدایتکاری جوزف کوسنزکی نے کی ہے اور اس کی موسیقی عالمی شہرت یافتہ موسیقار ہینس زمر نے ترتیب دی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version