news

ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اقدام: 12 ممالک پر مکمل، 6 پر جزوی سفری پابندیاں

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے صدارتی حکم نامے کے ذریعے ایران، افغانستان، لیبیا، سوڈان، یمن، صومالیہ، میانمار، چاڈ، کانگو، گنی، ایریٹیریا اور ہیٹی سمیت 12 ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو آئندہ پیر سے امریکی ویزا، امیگریشن اور دیگر سفری سہولیات سے مکمل طور پر محروم کر دیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے اس حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چھ مزید ممالک — برونڈی، کیوبا، لاوس، سیرالیون، ترکمانستان اور وینزویلا — کو جزوی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد امریکی شہریوں اور مفادات کو دہشت گرد عناصر اور ناقابلِ تصدیق غیر ملکیوں سے محفوظ بنانا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حالیہ دنوں میں کولوراڈو میں پیش آنے والا دہشت گرد حملہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ایسے غیر ملکی شہری جو درست طریقے سے ویری فائی نہیں ہوتے، امریکہ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے مختصر وقت میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور امریکی قوم ایک امن پسند اور محبت کرنے والی قوم ہے۔ اس نئے اقدام میں پاکستان کو فی الوقت پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جسے سفارتی حلقے واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان حالیہ روابط کی بہتری کا مثبت اشارہ سمجھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version