news
عمران خان: سمبڑیال الیکشن میں کھلم کھلا دھاندلی
پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمبڑیال کے الیکشن میں انہیں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے مخالفین نے کھلم کھلا دھاندلی کی۔ اڈیالہ جیل میں اپنے خاندان اور وکلاء سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے الزام لگایا کہ اگر سمبڑیال میں شکست کو تسلیم کیا جاتا تو پھر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو 8 فروری کے نتائج بھی ماننے پڑتے، اس لیے نتائج میں تبدیلی کے لیے ادارہ جاتی مداخلت کی گئی۔ سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ جیسے ججز کو عدالتوں میں بٹھا کر انصاف کا راستہ روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے جمہوریت، شفاف انتخابات اور انصاف کے تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں اور آج جو کچھ ہو رہا ہے، وہ دراصل “لندن پلان” کا تسلسل ہے۔ عمران خان کے مطابق 9 مئی کا واقعہ اسی سازش کا حصہ تھا تاکہ تحریک انصاف کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ریاستی دباؤ بڑھتا ہے، انہیں ڈیل کی پیشکش کی جاتی ہے تاکہ وہ خاموش رہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کو ڈاکٹرز کا کوئی وفد نہیں ملا، صرف تنویر احمد نامی ایک شخص ملا تھا جس نے 9 مئی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عمران خان نے اس سے دوبارہ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا