news

ملیر جیل سے 216 قیدی زلزلے کے دوران فرار، فائرنگ، ہلاکتیں اور ہائی الرٹ

Published

on


کراچی کے ملیر علاقے میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا، جس میں ملیر جیل سے 216 قیدی فرار ہو گئے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق زلزلے کی وجہ سے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالا گیا، اور اسی دوران ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک قیدی ہلاک اور پانچ قیدی زخمی ہوئے، جبکہ ایف سی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے، جیل کے ارد گرد کے گوٹھوں اور رہائشی علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا، اور اب تک 80 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ 135 سے زائد قیدی ابھی بھی فرار ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق ملیر جیل میں قیدیوں کی گنجائش 2400 ہے۔ فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں مساجد سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔ وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ اس کے علاوہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے ملیر جیل کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version