news

اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا اندوہناک قتل

Published

on


اسلام آباد کے جی تیرہ علاقے میں چترال سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر اور سماجی کارکن ثناء یوسف کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ثناء یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شام پانچ بجے ایک نامعلوم شخص، جو کالے کپڑوں میں ملبوس تھا، ان کے گھر میں داخل ہوا، اور اس کے ہاتھ میں پستول تھا۔ اس وقت ان کے شوہر اور بیٹا گھر پر موجود نہیں تھے۔ حملہ آور نے کمرے میں موجود ثناء پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو گولیاں اس کے سینے میں لگیں۔ شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی ثناء کو فوراً قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ مقتولہ کی والدہ اور ان کی نند لطیفہ شاہ، جو اس واقعے کی چشم دید گواہ ہیں، نے ملزم کی شناخت کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پولیس نے لاش کا پوسٹمارٹم پمز ہسپتال میں کروا کر میت ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ حکام کے مطابق، واقعے کی تفتیش جدید طریقوں سے کی جا رہی ہے، جس میں سیف سٹی کیمروں، جیوفینسنگ، اور دیگر سائنسی ذرائع کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔ یاد رہے کہ ثناء یوسف اپر چترال کے علاقے چوئنج سے تعلق رکھتی تھیں اور تحریک تحفظ حقوق چترال کے بانی رکن یوسف حسن کی بیٹی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version