head lines

پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی چاند نظر نہیں آیا

Published

on

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کی وجہ سے عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی بھی کونے سے چاند کی رویت کی کوئی تصدیق شدہ خبر نہیں ملی۔ اس اعلان سے پہلے لاہور، کراچی اور پشاور کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی چاند نہ نظر آنے کی تصدیق کی تھی۔ چاند کی عدم رویت کی وجہ سے یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات کو ہوگی، جبکہ عید قربانی 7 جون کو منائی جائے گی۔ عید کی حتمی تاریخ کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

دوسری طرف، کئی اسلامی ممالک نے عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انڈونیشیا وہ پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند سب سے پہلے نظر آیا، اور وہاں عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ جاپان نے بھی چاند نہ نظر آنے کی وجہ سے 7 جون کو عید منانے کا اعلان کیا ہے۔ ملائیشیا اور برونائی دارالسلام میں بھی چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا وہاں بھی عید 7 جون کو ہوگی۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق پاکستان میں چاند 28 مئی کو نظر آنے کے امکانات کافی روشن تھے، جبکہ 27 مئی کو چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے تھی، جس کی وجہ سے رویت ممکن نہیں تھی۔ 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، جو کہ رویت کے لیے موزوں عمر سمجھی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version