news

پیٹرولیم مصنوعات،پاکستان میں یکم جون سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Published

on

پاکستان میں یکم جون 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد یہ امکان پیدا ہوا ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 12 سینٹ کم ہو کر 64.62 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ کی قیمت 15 سینٹ کمی کے ساتھ 61.38 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ اس کمی کی ایک وجہ اوپیک پلس کی ممکنہ پیداوار میں اضافہ ہے، جس پر 31 مئی کو اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اوپیک پلس جولائی سے پیداوار میں یومیہ 4 لاکھ 11 ہزار بیرل اضافے پر رضامند ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی، جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت 252.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 254.64 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ صرف ڈیزل میں حالیہ معمولی کمی کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version