news

وزیراعظم شہباز شریف کا ایران میں اہم دورہ

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں پائیدار امن کے لیے بھارت کے ساتھ سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کی خواہش ظاہر کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت سے تجارت، پانی، دہشتگردی اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام اہم امور پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو ملک کی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران ایرانی صدر اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک نے دہشتگردی کی روک تھام، سرحدی امن و استحکام اور ہمسایہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے مشترکہ کوششوں کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version