news

رافیل،پاکستان نے بھارتی افسر سے رافیل طیارے کی فوٹیج کیسے حاصل کی؟

Published

on

پاکستان کی جانب سے بھارت کے تین رافیل سمیت چھ جنگی طیارے مار گرائے جانے کے بعد ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ پاکستانی حکام نے بھارتی انٹیلیجنس افسر سے رافیل طیارے کی اصل فوٹیج حاصل کی۔ ڈیجیٹل شو “ٹاک شاک” میں سینئر صحافی آصف بشیر چوہدری نے انکشاف کیا کہ ایک بھارتی افسر کے پاس حادثے کے مقام کی ویڈیو موجود تھی، جسے پاکستانی انٹیلیجنس نے ایک چالاک منصوبے کے تحت حاصل کیا۔ پاکستانی افسر نے خود کو انٹرنیشنل میڈیا کا نمائندہ ظاہر کر کے اس بھارتی افسر سے رابطہ کیا اور پیسے دے کر فوٹیج خریدی، جو فوری طور پر متعلقہ نمبر پر موصول ہو گئی۔ بھارتی افسر نے اس ویڈیو کے بدلے پچاس ہزار بھارتی روپے مانگے، جو بلا چوں و چرا دے دیے گئے۔ یہ وہی فوٹیج تھی جس میں رافیل طیارے کا نشان واضح طور پر نظر آ رہا تھا، اور جو دنیا کے سامنے بھارتی شکست کا ناقابل تردید ثبوت بن گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version