news
صبا فیصل کا کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف | بیٹوں کی محبت نے ہمت دی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورونا کے دنوں میں جب ان کے آکسیجن لیولز خطرناک حد تک کم ہو گئے تھے اور وہ شدید کمزوری کا شکار تھیں، تب انہیں اپنی اصل قوت کا اندازہ ہوا۔ صبا نے کہا کہ اگر ان کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر آتی تو افواہوں کا بازار گرم ہو جاتا، اس لیے انہوں نے اسے خفیہ رکھا۔ انہوں نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ان کے بیٹے نہ صرف ان کے ساتھ کمرے میں سوئے بلکہ ایک لمحے کے لیے بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا، اور انہی کی محبت اور سپورٹ نے انہیں زندگی کی طرف واپس آنے کا حوصلہ دیا۔ صبا فیصل نے اس تجربے کو اپنی زندگی کا سب سے طاقتور لمحہ قرار دیا۔