news

حافظ نعیم الرحمن: یومِ تکبیر کو یومِ ڈاکٹر قدیر کے طور پر منانے کا اعلان

Published

on

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ 28 مئی، یومِ تکبیر کو “یومِ ڈاکٹر عبدالقدیر خان” کے طور پر منایا جائے گا۔ ساہیوال میں “بنو قابل” پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی کو ماضی میں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، مگر ڈاکٹر قدیر کا نام آج بھی زندہ ہے جبکہ ان پر انگلی اٹھانے والے خود تاریخ سے مٹ چکے ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد پاکستان نے خود کو ایک طاقتور اور باوقار قوم کے طور پر منوایا، اور اس میں ڈاکٹر قدیر کا کلیدی کردار تھا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کو عظیم بنانے کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والے “بنو قابل” پروگرام کے تحت ہزاروں بچوں نے مفت کمپیوٹر کورسز کے لیے امتحان میں حصہ لیا، جس کے بعد کامیاب طلبہ کو آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے۔ حافظ نعیم نے تعلیم کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پونے تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور ملک میں یکساں نظام تعلیم کا فقدان ہے، جماعت اسلامی معیاری اور سستی تعلیم کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں، مایوسی کے بجائے امید کی روش اپنائیں، اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام ہی پاکستان کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version