news

بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی بے نقاب، سیکیورٹی ذرائع کے انکشافات

Published

on

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی براہ راست معاونت ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نہ صرف ان حملوں کی مالی معاونت کرتا ہے بلکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا ان حملوں کی پہلی خبر سوشل میڈیا پر نشر کرتا ہے، جسے بعد ازاں پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طرز عمل سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی ریاستی ادارے ان پراکسی دہشت گرد گروپوں کے سرکاری سطح پر سرپرست بن چکے ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی کے بعد مودی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور اب خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی پراکسیز کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ نہ صرف میڈیکل بلکہ سیاسی سطح پر بھی رابطہ ہے، جو ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی میڈیا اور اینکرز بعض کالعدم تنظیموں کے دفاتر دہلی میں کھولنے کی تجویز دے چکے ہیں۔

دفاعی ماہرین اور سیکیورٹی تجزیہ کاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے، کیونکہ یہ رویہ نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ انسانی حقوق کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version