news

پاکستان میں 18 کروڑ سے زائد پاسورڈز لیک

Published

on

پاکستان میں 18 کروڑ سے زائد صارفین کے پاسورڈزلیک ہونے کے بعد نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا اور آن لائن صارفین کے لیے ایک نئی سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک عالمی سطح پر ہونے والے ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک، ایپل، انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ سمیت بڑی کمپنیوں اور حکومتی پورٹلز کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق “انفوسٹیلر میلویئر” کے ذریعے صارفین کی حساس معلومات پاسورڈزلیک کی گئی ہیں، جس سے نہ صرف اکاؤنٹ ہیکنگ، شناخت کی چوری بلکہ رینسم ویئر حملوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ سرکاری ادارے اور مالیاتی نظام بھی خطرے میں ہیں، اور کئی صارفین کی معلومات عام ویب سائٹس پر دستیاب ہو چکی ہیں۔

حکام نے پاکستان صارفین کو فوری طور پر اپنے تمام آن لائن اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کرنے، پاسورڈ منیجر استعمال کرنے، دو مرحلہ جاتی توثیق (2FA) فعال کرنے، اینٹی وائرس اپڈیٹ رکھنے اور مشکوک لاگ اِن سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈوائزری میں اداروں کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ صارفین کو فوری آگاہ کریں اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کی نگرانی کو مؤثر بنائیں، ورنہ یہ خطرہ پورے قومی ڈیجیٹل نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔ مسئلے کا واحد حل صرف حفاظتی اقدامات، عوامی آگاہی اور فوری ردعمل کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version