head lines
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کی جنوبی ایشیا پر تاریخی رپورٹ جاری، بھارت کو واضح پیغام
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے جنوبی ایشیا میں جاری جغرافیائی و دفاعی تبدیلیوں پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے، جس کا اجراء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا۔ رپورٹ میں 3 نکاتی جامع حکمت عملی پیش کی گئی ہے، جس کے تحت چین، ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور سعودی عرب جیسے اہم اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بھارت کی موجودہ قیادت کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے کیے گئے اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں اور پاکستان نے واضح دفاعی برتری حاصل کی ہے۔ 10 مئی کو ہونے والی فتح کو “پاکستان کا شاندار ترین لمحہ” قرار دیا گیا ہے، جب کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر میدان میں برتری کو اہم قرار دیا گیا۔
مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے ہندوتوا نظریے کو عالمی عدالتوں میں چیلنج کیا جانا چاہیے، جب کہ بلینس آف ٹیرر کا ماڈل خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے میں مؤثر رہا ہے۔ رپورٹ میں پہلگام واقعے کے بعد کے واقعات کی ٹائم لائن اور بین الاقوامی تجزیے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ سینیٹر مشاہد حسین کے مطابق چین اب مسئلہ کشمیر کا عملی فریق بن چکا ہے۔