news

ماہرہ خان کے ساتھ لندن میں بدتمیزی، فلم “لو گرو” کی پروموشن متاثر

Published

on

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں فلم “لو گرو” کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران شدید بدتمیزی اور بدنظمی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ الفورڈ کے ایک انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں پیش آیا جہاں ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید مداحوں سے ملنے اور فلم کی تشہیر کے لیے موجود تھے۔ آغاز میں ایونٹ معمول کے مطابق جاری رہا، مگر جیسے ہی ہجوم میں اضافہ ہوا، سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث صورتحال بگڑ گئی۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ کو رش کے دوران بعض افراد کی جانب سے نامناسب رویے اور بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا، جس پر وہ واضح طور پر پریشان اور نالاں دکھائی دیں۔ اداکارہ کی کوشش تھی کہ وہ اسٹور کی چھت پر جا کر مداحوں کو ہاتھ ہلائیں، لیکن ہجوم کے دباؤ اور بدنظمی نے یہ منصوبہ بھی متاثر کر دیا۔

تاحال ماہرہ خان یا ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے واقعے پر کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے اور ماہرہ خان سے یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ “لو گرو” 6 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، اور اس وقت ماہرہ خان اور ہمایوں سعید فلم کی تشہیر کے لیے بیرون ملک دورے پر ہیں۔ اس افسوسناک واقعے نے فلم کے پروموشنل ایونٹ کی رونق کو ماند کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version