news

احسن اقبال: سیکیورٹی صورتحال کے باعث دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا | دیامیر بھاشا ڈیم کو ترجیح

Published

on

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر ضمیر کی سربراہی میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف موجودہ حکومت کے معاشی اقدامات سے مطمئن ہے اور بجٹ سے متعلق کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور حکومت قومی اتحاد کو ہر صورت قائم رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ بھارت ان مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ ان منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version