news

شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید، احتجاجی ناکامیوں کا ذمہ دار قرار

Published

on

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر سخت تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں مایوسی کی لہر خود قیادت نے پیدا کی ہے، اور مزاحمتی طاقت کو توڑنے کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی پر ہی عائد ہوتی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی رہائی صرف ایک بھرپور احتجاجی تحریک کے ذریعے ہی ممکن ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ موجودہ قیادت اس سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ ذمہ دار افراد نے ان سے عمران خان سے ملاقات کرنے کی درخواست کی ہے، مگر وہ یہ شرط رکھتے ہیں کہ پہلے ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا اعتراف کیا جائے۔ شیر افضل نے پارٹی کے فیصلوں کو ناقص اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے پارٹی سے نکالا گیا اور پھر ان پر الزامات بھی لگائے گئے۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومت پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ عدالتوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں، لیکن حکومت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ رہی۔ انہوں نے کہا کہ نااہل اور بزدل افراد کو پارٹی کی قیادت سونپ دی گئی ہے، جس کی وجہ سے تمام احتجاجی اقدامات ناکامی کا شکار ہو گئے ہیں۔ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے، اور پی ٹی آئی کے چیئرمین کے خلاف ایمل ولی خان کے مطالبے کی بھی نشاندہی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version