news

لاہور قلندرز نے تیسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا، سکندر رضا کا شاندار فائنل

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز کا مضبوط ہدف دیا۔ کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے شاندار 76 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور حارث رؤف و سلمان مرزا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں لاہور قلندرز نے محتاط آغاز کے بعد زبردست واپسی کی۔ فخر زمان، محمد نعیم اور عثمان طارق کی وکٹیں گرنے کے باوجود سکندر رضا نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوائی۔ محمد عامر کے آخری اوور میں 18 رنز دینے سے گلیڈی ایٹرز کی پوزیشن کمزور ہوئی اور فہیم اشرف کے اوور میں سکندر رضا نے فیصلہ کن چھکا اور چوکا مار کر لاہور کو جیت دلائی۔ لاہور قلندرز نے اس سے قبل 2022ء اور 2023ء میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا تھا، جبکہ کوئٹہ نے ایک بار 2019ء میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس جیت کے ساتھ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں اپنی برتری مزید مستحکم کر لی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version