head lines

پاکستانی سفیر کا انتباہ: “پانی روکنا اعلانِ جنگ تصور ہوگا

Published

on


واشنگٹن – امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو یہ عمل “اعلانِ جنگ” کے مترادف ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جسے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

رضوان سعید شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کبھی بھی پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ماضی میں پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اس حوالے سے امریکی قیادت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

سفیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

انہوں نے بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور ہندوتوا نظریے کی شدت پسند سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھارت کا منفی کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version