news

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

Published

on


وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے استنبول میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ترک صدارتی محل میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی امن، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون اور مختلف شعبوں میں اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ کے دوران ترکیہ کی کھل کر حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے پر ترکیہ کے دو روزہ دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا یہ دورہ ترکیہ کی عوام اور حکومت، خاص طور پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہے کہ جنہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت کی۔ دورے کے دوران دفاع، معیشت، سیاحت اور ثقافت جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم کا یہ دورہ 25 سے 30 مئی 2025 تک جاری رہے گا، جس میں وہ ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے بھی کریں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version