news

خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث، دہشتگردوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے: سیکریٹری داخلہ

Published

on

وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خضدار میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کو پاکستان کی اقدار پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس حملے میں “فتنہ الہندوستان” ملوث ہے، جو بھارت کی پشت پناہی سے چل رہا ہے۔ خرم آغا نے واضح کیا کہ ہارڈ ٹارگٹس میں ناکامی کے بعد اب یہ گروہ سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں زخمی بچوں کا علاج جاری ہے جبکہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں پوری قوم شریک ہے۔ خرم آغا نے مزید کہا کہ بھارت گزشتہ 20 سال سے ریاستی دہشتگردی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کی مثال مکتی باہنی کا قیام اور سانحہ سقوط ڈھاکہ ہے۔ گرفتار دہشتگردوں اور سرنڈر کرنے والے عناصر نے بھارت کی سرپرستی کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خضدار جیسے واقعات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، اور دہشتگردوں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version