news

ہانیہ عامر کی پولیس افسر شبانہ جیلانی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

Published

on

کراچی کی باہمت پولیس افسر شبانہ جیلانی اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ شبانہ جیلانی اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی مدد کی، جو محبت کے سفر میں پاکستان پہنچی تھیں۔ اس واقعے میں شبانہ کے کردار کو عوام نے بے حد سراہا۔

اب اداکارہ ہانیہ عامر نے شبانہ سے ملاقات کی اور اس موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کے لیے محبت اور عزت کے جذبات کا اظہار کیا۔ ہانیہ عامر نے شبانہ کو باہمت، بہادر اور دل کی سادہ خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ شبانہ جیلانی نے بھی ملاقات کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ہانیہ عامر کو محبت کرنے والی شخصیت قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، اور صارفین اداکارہ ہانیہ عامر کے انداز اور پولیس افسر شبانہ جیلانی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version