news

آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی معیشت کیلئے معاون، صدر آصف علی زرداری

Published

on

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام پاکستان میں معاشی ترقی اور استحکام کے لیے معاون ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایوان صدر میں آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت جہاد اظہور نے کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کے تعاون سے پاکستان کو مہنگائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور مالیاتی خسارے جیسے بڑے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پروگرام درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ وفد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ادارہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھے گا۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے بھی آئی ایم ایف وفد نے ملاقات کی تھی جس میں معیشت کی موجودہ صورتحال، اصلاحات اور پروگرام کی پیشرفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب حکومت کی اولین ترجیح میکرو اکنامک اور ادارہ جاتی اصلاحات کو تیز کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version