news

ڈی جی آئی ایس پی آر: بھارت کو سبق سکھا دیا، عسکری حکمت عملی کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہے گی

Published

on

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی حملے کا جس عسکری حکمت عملی سے مقابلہ کیا گیا، وہ کئی دہائیوں تک دنیا میں زیرِ مطالعہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی فوج کو کمزور سمجھا لیکن پاکستانی افواج نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ مدتوں یاد رکھے گا۔ جنرل احمد شریف کے مطابق اگر بھارت سندھ طاس معاہدے سے پیچھے ہٹا تو پاکستان کے پاس تمام چھ دریاؤں پر حق ہو گا، اور کشمیر کی آزادی کی راہ مزید ہموار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جھڑپوں میں بھارتی افواج کو اُن کے عزائم میں ناکامی ہوئی اور پاکستان کی افواج نے ان کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی عوام کے چہروں پر جو اطمینان اور خوشی نظر آ رہی ہے، وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قوم اپنی افواج کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ بھارت کے جھوٹے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور حکومت نے فضائی حملوں، جوہری تابکاری اور وزیراعظم کے انخلاء جیسے کئی جھوٹ گھڑے جنہیں کسی سنجیدہ بین الاقوامی ادارے نے تسلیم نہیں کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ شفاف انداز اپنایا، جواب کی پیشگی اطلاع دی اور 26 میں سے 26 اہداف کامیابی سے نشانہ بنائے، جبکہ بھارت نے شہری آبادی، مساجد اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود ساختہ اعتماد میں مبتلا ہے، اور ان کا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ بھارت کی سوچ یہ تھی کہ پاکستان جواب نہیں دے گا، لیکن پاکستان نے فولادی مزاحمت کی دیوار کھڑی کر دی ہے۔ جنرل شریف نے زور دے کر کہا کہ یہ جنگ صرف عسکری میدان میں نہیں بلکہ سچ اور جھوٹ، انصاف اور فریب کے درمیان بھی ہے، اور الحمدللہ، پاکستان ہر میدان میں سرخرو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version