news

پاکستان سے آم کی برآمدات میں 25 ہزار ٹن کا اضافہ، ہدف 1.25 لاکھ ٹن مقرر

Published

on

کراچی: پاکستان سے آم کی برآمدات کا ہدف رواں سیزن میں بڑھا دیا گیا ہے۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن (PFVA) کے مطابق گزشتہ سال ایک لاکھ ٹن آم برآمد کیا گیا تھا، جبکہ اس سال ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ برآمدات کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، جس سے ملک کو 10 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں آم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہے، جس کی بڑی وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور پانی کی قلت ہے۔ پیداوار کا تخمینہ 14 لاکھ 40 ہزار ٹن لگایا گیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود ایکسپورٹ ہدف بڑھایا گیا ہے، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اس سال پاکستان کو جنوبی افریقہ کی نئی منڈی تک رسائی کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے قرنطینہ ماہرین کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جبکہ چین اور ترکی کی منڈیوں کو خاص ترجیح دی جا رہی ہے۔ جاپان، آسٹریلیا، امریکہ اور جنوبی کوریا میں موجودہ برآمدی مواقع کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

وحید احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شپنگ کمپنیوں کی جانب سے غیر منصفانہ اضافی فریٹ چارجز کا نوٹس لے، تاکہ برآمد کنندگان کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے آم کی نئی اقسام کی کاشت اور تحقیق و ترقی (R&D) پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version