news
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 120,649 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مسلسل دوسرے روز بھی برقرار رہا۔ جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 649 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 623 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ اس تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور انڈیکس نے دن کے دوران 717 پوائنٹس کا اضافہ حاصل کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مثبت پیشرفت سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی، سیاسی استحکام اور معاشی بہتری کی علامت ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج
یاد رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، جب انڈیکس 960 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت سرمایہ کاری کا رجحان مثبت ہے اور سرمایہ کار دوبارہ سرگرم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، جو کہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند اشارہ ہے۔