news

کانز 2025: انجلینا جولی کا فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ تحسین

Published

on

کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران منعقدہ ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سابق سفیر انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں اپنے جذباتی خطاب کے دوران انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی فضائی حملے میں اپنی جان گنوا بیٹھیں۔

23 سالہ فاطمہ حسونہ غزہ کی پُرآشوب زندگی پر مبنی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں، جسے 15 اپریل 2025 کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ افسوسناک طور پر، اگلے ہی روز یعنی 16 اپریل کو ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس میں وہ خود اپنے خاندان کے 9 افراد سمیت شہید ہو گئیں۔

برطانوی تحقیقی ادارے فورینزک آرکیٹیکچر کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ براہِ راست ان کے رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جسے ایک سوچا سمجھا اقدام قرار دیا گیا ہے۔

انجلینا جولی نے اپنی تقریر میں کہا کہ دنیا بھر میں بے شمار فنکار اور صحافی بغیر کسی تحفظ کے سچ بیان کر رہے ہیں اور ان میں سے کئی نے اس جدوجہد کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کی ہے۔ انہوں نے فلسطین کے ساتھ ساتھ سودان اور یوکرین جیسے تنازعات زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے دیگر صحافیوں کا بھی ذکر کیا، جو انسانی حقائق کو دنیا کے سامنے لانے کی کوششوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version