news

ایپل کی سالانہ WWDC کانفرنس 9 جون سے، نئے AI فیچرز کی رونمائی متوقع

Published

on


ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی سالانہ ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس (WWDC) کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے جو 9 جون سے 13 جون 2025 تک جاری رہے گی۔ کمپنی کے مطابق اس دوران اپنی تمام اہم مصنوعات کے نئے سافٹ ویئر اپڈیٹس پیش کیے جائیں گے۔

ایونٹ کا آغاز 9 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ایک لائیو اسٹریم سے ہوگا جو ایپل کی ویب سائٹ، ایپل ٹی وی ایپ اور یوٹیوب پر نشر کی جائے گی۔ ایونٹ کے اختتام کے بعد اس کا ری پلے بھی دستیاب ہوگا۔

اس بار ایپل کی جانب سے مصنوعی ذہانت (AI) پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایپل اس کانفرنس میں نئے AI فیچرز متعارف کرائے گا، جن میں Apple Intelligence نامی برانڈڈ AI ٹولز کی مزید بہتری یا توسیع شامل ہو سکتی ہے۔

WWDC ایونٹ ہر سال ایپل کے ڈیویلپرز اور صارفین کے لیے مستقبل کی جھلک پیش کرتا ہے، جس میں iOS، macOS، watchOS اور دیگر پلیٹ فارمز کی اپڈیٹس شامل ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version