news

آئی ایس پی آر کی میر علی واقعے پر وضاحت، خضدار حملے کو بھارتی ریاستی دہشتگردی قرار

Published

on


راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 19 مئی کو پیش آنے والے واقعے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے وضاحت جاری کی ہے جس میں سکیورٹی فورسز پر بعض حلقوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی منفی مہم کے ذریعے عوام اور افواجِ پاکستان کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں “فتنہ الخوارج” نامی گروہ کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جسے بھارتی سرپرستی حاصل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ دہشت گرد شہری آبادی کو انسانی ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں اور عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاہم، پاک فوج دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور میر علی واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

علاوہ ازیں، ترجمان نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کو بھارت کی ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بھارت کے پراکسیوں نے بلوچستان میں انجام دیا۔
حملے میں تین معصوم بچے اور دو بالغ افراد شہید جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ اس بھیانک جرم کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور حملہ آور انصاف سے نہیں بچ سکیں گے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version