news

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ایوان صدر کی تقریب ملتوی

Published

on


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رینک لگانے کے لیے ایوان صدر میں آج شام 4 بجے منعقد ہونے والی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتوی ہونے کی ممکنہ وجوہات میں جنرل عاصم منیر کی ذاتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے خودکش حملے میں بچوں کی شہادت کو بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب، جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اپنے اعزاز کو قوم، مسلح افواج، شہداء اور غازیوں کے نام کیا۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام، افسران، اور شرکاء نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ان کی خدمات اور قیادت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ دن ان محافظوں کے عزم، قربانی اور ایثار کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version