news

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو پیش، برآمدات کے فروغ پر زور

Published

on


اسلام آباد: پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے اپنی تجاویز وزارت خزانہ، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ارسال کر دی ہیں۔ خطوط میں برآمدی نمو پر مبنی حکومتی وژن کو جاری رکھنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت عالمی مارکیٹ میں مؤثر مسابقت قائم رکھ سکے۔

بجٹ تجاویز میں برآمدی مسابقت، ویلیو ایڈیشن، اور لاگت میں کمی کو بنیادی نکات کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ کونسل نے وزیر خزانہ کی اقتصادی استحکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں توانائی کی بلند قیمتوں اور بھاری ٹیکسوں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

کونسل نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے ای ایف ایس اسکیم کی قیادت اور اصلاحات کو بھی سراہا اور مطالبہ کیا کہ اس اسکیم کی اصل روح کو بحال کرنا برآمدات کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ ٹیکسٹائل کونسل نے اس امر پر بھی زور دیا کہ وہ ویلیو ایڈڈ برآمدات کے فروغ کے لیے حکومتی پالیسیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version