news

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب

Published

on


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یادگارِ شہداء پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، انہوں نے یہ اعزاز قوم، افواجِ پاکستان، شہداء، غازیوں، سول اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے نام منسوب کیا۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت، افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو قوم کا فخر قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی قوم اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔ اس فیصلے کا مقصد آپریشن بنیان مرصوص میں ان کی جرات مندانہ قیادت اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے پر ان کی خدمات کا اعتراف تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version