news
اونیجا رابنسن اور ماہرہ خان کی نیویارک میں خوشگوار ملاقات
پاکستان میں اپنے آن لائن محبوب کی تلاش میں آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، جب وہ نیویارک میں معروف اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کرتی نظر آئیں۔ ماہرہ خان نے یہ خوشگوار لمحہ انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں دونوں کو ہنستے مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اونیجا نے بھی اس لمحے کو اپنے مداحوں سے شیئر کیا اور مزاحیہ انداز میں لکھا: “Love Guru کے پریمیئر میں پہنچی، سب نے سمجھا ماہرہ اسٹار ہیں۔ لیکن ٹوئسٹ یہ ہے کہ میں اس فلم کا سیکوئل ہوں۔” یاد رہے، اونیجا اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب وہ آن لائن محبت کے بعد پاکستان آئی تھیں، اور اب ماہرہ خان سے ملاقات نے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا پر مرکزِ نگاہ بنا دیا ہے۔