news

خضدار حملہ: پاک فوج نے بھارتی پشت پناہی کی تصدیق کر دی، 5 افراد شہید

Published

on


خضدار میں سکول بس پر خودکش حملے میں شہادتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، جن میں 3 معصوم بچے اور 2 بالغ شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس بزدلانہ حملے کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شاخسانہ قرار دیا ہے، جسے بلوچستان میں بھارتی پراکسیوں کے ذریعے انجام دیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت، میدان جنگ میں شکست کے بعد آسان اہداف کو نشانہ بنا کر بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی کے بعد دشمن نے بچوں اور شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا ناپاک منصوبہ اپنایا ہے۔ آئی ایس پی آر نے یقین دلایا کہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور بھارتی دہشت گردی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔ مسلح افواج اور قوم متحد ہو کر ایسی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version