news

جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل مقرر، تمام افواج کے سربراہ کا درجہ حاصل

Published

on


وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل اب صرف روایتی عہدہ نہیں رہا بلکہ تمام افواج، ان کی تعیناتیاں، مدتِ ملازمت میں توسیع اور ترقیوں کے فیصلے اب فیلڈ مارشل کے دائرہ اختیار میں ہوں گے۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں “آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اور یہ عہدہ ان کی مثالی قیادت کا اعتراف ہے۔ وزیراعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ کابینہ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آپریشن میں خدمات انجام دینے والے افسران، جوانوں اور شہریوں کو اعلیٰ سرکاری اعزازات دیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version