news

پی ٹی اے کی بڑی کارروائی: ملکی مفاد کے خلاف 1 لاکھ سے زائد ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک

Published

on


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملکی مفاد اور سلامتی کے خلاف سرگرم ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس اور 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق یہ کارروائی ان پلیٹ فارمز کے ذریعے پھیلائے جانے والے ملکی سلامتی، دفاع اور خودمختاری کے خلاف مواد کے تناظر میں کی گئی۔ حکام نے مزید وضاحت کی کہ بلاک کی گئی ویب سائٹس کی تفصیلات سیکیورٹی وجوہات اور رازداری کے اصولوں کی بنا پر عام نہیں کی جا سکتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version