news

عمران خان کا ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار

Published

on


راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس کی 11 رکنی تفتیشی ٹیم، ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے تفتیش کے لیے جیل پہنچی، تاہم بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کی عدم موجودگی کو بنیاد بناتے ہوئے کسی بھی سوال کا جواب دینے اور ٹیسٹ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چند روز قبل عمران خان کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کی اجازت دی تھی اور جیل میں ہی ان ٹیسٹوں کے انتظامات کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ یہ ٹیسٹ الزامات کی حقیقت جانچنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ تفتیشی افسر کو 26 مئی تک تمام ٹیسٹ مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، تاہم عمران خان کی جانب سے تعاون نہ کرنے کے باعث یہ عمل تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version