news
مشن امپاسیبل 8 ریلیز سے پہلے 12 ملین ڈالرز کما گئی
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کی نئی ایکشن فلم “مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ” نے امریکا میں ریلیز سے پہلے ہی 12 ملین ڈالرز کی ایڈوانس بکنگ کے ساتھ زبردست ہلچل مچائی ہے۔ یہ فلم 17 مئی کو جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز ہوئی، جہاں اس نے ابتدائی ویک اینڈ پر 12 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ جنوبی کوریا میں ساڑھے سات لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئیں اور وہاں فلم نے 5 ملین ڈالرز کمائے۔ بھارت میں اس کی کمائی 4 ملین، جاپان میں 2 ملین اور آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر 1 ملین ڈالرز رہی۔ یہ فلم 23 مئی کو امریکا اور دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، جبکہ چین میں اس کی ریلیز 30 مئی کو متوقع ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایک ارب ڈالر سے زیادہ کمانے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔