news

ڈی جی آئی ایس پی آر: پاکستان اور چین خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم

Published

on


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چائنا میڈیا گروپ (CGTN) کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بھارت کی جانب سے الزامات، پاک چین تعلقات، اور خطے کی مجموعی صورتحال پر پاکستان کا واضح اور دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے کبھی جھکا تھا نہ اب جھکے گا، ہم شہادت کو اعزاز سمجھتے ہیں اور اپنے عزم اور خود پر بھروسہ کرتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین دو ذمہ دار ریاستیں ہیں جن کی اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود اور خطے میں امن و استحکام ہے۔ دہشتگردی کے خلاف دونوں ممالک کا تعاون مثالی ہے اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں، اور اللہ کے فضل سے پاکستان ترقی کرے گا، انشاء اللہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version