news
فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز نے کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
ہالی ووڈ کی مشہور ہارر تھرلر فلم “فائنل ڈیسٹینیشن بلڈ لائنز” نے ریلیز کے بعد کمائی کے تمام پچھلے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ فرنچائز کی 14 سال بعد آنے والی چھٹی فلم ہے، جو 16 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی گئی۔ فلم نے ابتدائی ہفتے میں 51 ملین ڈالرز کما کر شاندار پذیرائی حاصل کی ہے۔ یہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹونی ٹوڈ کی آخری فلم ہے، جو پچھلے سال وفات پا گئے تھے۔ کہانی ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے جو پراسرار طور پر موت کا شکار ہوتا ہے، اور ایک کالج کی طالبہ اس خونی سلسلے کو روکنے کی کوشش کرتی ہے۔ فلم کا نیا موڑ اس وقت سامنے آتا ہے جب اسے اپنی دادی کی ایک پیشگوئی کا علم ہوتا ہے، جس نے کبھی کئی جانیں بچائی تھیں۔